New Young Women Age‑Group Names Emphasize Faith, Hope, and Light

نوجوان خواتین کے عمرانی گروپوں کے نئے نام ایمان، امید اور روشنی پر زور دیتے ہیں۔

صدارتِ اوّل کے ایک خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ نئے نام الٰہی شناخت، روحانی وقار اور ترقی و پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

کلیسیائے یِسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایاّم  کی صدارتِ اوّل  نے نوجوان خواتین کے عمر کے گروپوں کے ناموں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ان نئے ناموں کا مقصد یہ ہے کہ “نوجوان خواتین کو خدا کے کام میں اپنی الٰہی حیثیت کو سمجھنے میں مدد دی جائے، انہیں اُس کی پیاری بیٹیوں کے طور پر اُن کی روحانی عظمت کا احساس دلایا جائے، اور اُن کی ترقی و پیش رفت کو نمایاں کیا جائے۔”

نئے عمرانی گروپوں کے نام درج ذیل ہیں:

ایمان کی معمار (12 یا 13 سال کی عمر کو پہنچنے والی نوجوان لڑکیاں)

ایمان کی معمار وہ ہے جو مسیح پر اپنے ایمان، مضبوط گواہی اور ایسے اعمال کے ذریعے جو دوسروں کو اُبھارتے اور حوصلہ دیتے ہیں، خدا کی بادشاہی کی تعمیر      میں حصہ لیتی ہے۔  دیکھیں افسیوں ۲باب: ۲۰آیت


 
امید کی پیامبر (14 یا 15 سال کی عمر کو پہنچنے والی نوجوان لڑکیاں)

امید کی پیامبر وہ ہے جو تھکے ہوئے اور دل گرفتہ لوگوں تک تعلیمات پہنچاتی ہے۔ وہ روح کی طاقت کے ذریعے دلوں کو تسلی دیتی ہے، سکون کی بات کرتی ہے اور لوگوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔  دیکھیں مضایاہ۱۸باب: ۸۔۹ آیت

روشنی جمع کرنے والی (16 سال یا اس سے بڑی عمر کی نوجوان لڑکیاں)

روشنی جمع کرنے والی وہ ہے جو الٰہی رہنمائی پر بھروسا کرتی ہے اور عہدوں (covenants) سے طاقت حاصل کرتی ہے، جبکہ وہ خدا کی روشنی کو تلاش کرتی ہے، اسے سمیٹتی ہے اور اس کی جھلک دوسروں تک پہنچاتی ہے۔ 

 دیکھیں:  تعلیم و عہد  ۵۰باب : ۲۴ آیت


اَنجمنِ دُختران کی عمومی صدر ایملی بیل فری مین نے 2025 کے آخر میں تہیٹی میں منعقد ہونے والی مضبوطی برائے نوجوانان  (FSY)" کانفرنس کا دورہ کیا۔ جب مقامی نوجوان لڑکیاں "As Sisters in Zion" گیت گا رہی تھیں تو ان ناموں کے پس منظر میں موجود روحانی طاقت ایک بار پھر نمایاں ہو گئی۔

رہنُما نوجوان خواتین نے مشاہدہ کیا کہ اس گیت کا ہر بند عمر کے مختلف گروپس کے مقصد کی خوبصورتی سے عکاسی کرتا ہے . پہلے ایمان کی تعمیر کرنے والی، پھر اُمید کا پیغام دینے والی، اور آخر میں تیسرے بند میں روشنی کو جمع کرنے والی۔

“جب لڑکیاں گا رہی تھیں تو میں ان عہد کو نبھانے والی نوجوان خواتین کے بارے میں سوچ کر متاثر ہوئی، جن کا مقصد اور مشن یہ ہے کہ وہ ایمان کو مضبوط کریں، اُمید کو پھیلائیں، اور دنیا بھر میں روشنی کو جمع کریں اور اسے منعکس کریں،” صدر فری مین نے کہا۔

“میری آنکھیں نم ہو گئیں جب مجھے احساس ہوا کہ روحُ‌القدس شروع سے ہی اس عمل کی رہنمائی کر رہا تھا، اور ایمان، اُمید اور روشنی سے وابستہ ایسے ناموں کی ترغیب دے رہا تھا جو خدا کی بیٹیوں کو مسیح کی سچی پیروکار کے طور پر زندگی گزارنے میں مدد دیں اور انہیں محبت و خدمت پر مبنی دائمی بہن چارے — ریلیف سوسائٹی — میں شامل ہونے کے لیے تیار کریں۔”

صدارتِ اعلٰی کے خط میں مقامی رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ دعا کے ساتھ رہنمائی حاصل کریں تاکہ اپنی جماعتوں میں نوجوان خواتین کی تنظیم اور سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے ترتیب دے سکیں۔ مناسب مواقع پر مختلف عمر کے گروپس ایک ساتھ بھی جمع ہو سکتے ہیں۔

چاہے وہ کسی بھی طریقے سے اکٹھی ہوں، نوجوان خواتین کی پہچان اب بھی ان کے عمر کے گروپ کے ناموں سے ہی ہوگی، اور ہر عمر کے گروپ کی اپنی مقرر کردہ صدر ہوگی۔ جہاں ممکن ہو، ہر صدر کی معاونت کے لیے ایک یا دو مشیر اور ایک سیکرٹری بھی مقرر کیے جائیں گے۔

صدارتِ اعلٰی نے اختتام پر کہا:

“ہماری یہ امید ہے کہ یہ عمر کے گروپ کے نام اور ان کے ذریعے سکھائے جانے والے اصول نوجوان خواتین کو ساری زندگی کے لیے یسوع مسیح کی سچی پیروکار بنانے میں مدد دیں گے، تاکہ وہ ریلیف سوسائٹی کے عظیم کام میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں۔”

ارکان کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ فوراً ان نئے ناموں کا استعمال شروع کریں۔ وارڈ ینگ وومن تنظیمیں 1 جون 2026 سے کلاس سسٹم سے بدل کر عمر کے گروپ کے نظام میں منتقل ہو جائیں گی۔ اس سے مقامی رہنماؤں کو ضرورت پڑنے پر عمر کے گروپ کی صدارت میں تبدیلیاں کرنے کے لیے مناسب وقت مل جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے