آپ کی زِندگی کا مقصد اور معنی ہیں
زمین پر زندگی حادثاتی طور پر رُونُما نہیں ہُوئی تھی۔ آپ خُدا کے بچّے ہیں اور یہاں اُس کے خُوشی کے منصُوبے کے حِصّہ کے طور پر موجُود ہیں۔
خُدا کے منصُوبے میں مجمُوعی طور پر میرا کیا کِردار یا مقصد ہے؟
آپ یہاں کِسی وجہ سے ہیں
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ یہاں کیوں ہیں؟
ہم اِیمان رکھتے ہیں کہ زمین کی تخلیق سے پہلے ہم میں سے ہر ایک موجُود تھا اور کہ ہم رُوح کی صُورت میں خُدا کے بچّوں کے طور پر رہتے تھے۔ ہمارے آسمانی باپ نے ہم میں سے ہر ایک کو یہاں بھیجا تاکہ ہم اُس کی مانند بننے کے لیے بدن پا سکیں، سیکھ سکیں اور ترقی کر سکیں۔ جب ہم خُدا کے منصُوبے کی پیروی کرتے ہیں، تو ہم اُس کی حضُوری میں رہنے کے لیے واپس لوٹ سکتے ہیں۔
اگر آپ نے کبھی محسُوس کِیا ہے کہ آپ کا مقصد صرف زندہ رہنے سے کہیں بڑا ہے، تو آپ درُست ہیں۔ آپ خُدا کی طرف رُجُوع کر کے اپنا مقصد تلاش کر سکتے ہیں۔
خُدا چاہتا ہے کہ آپ خُوش ہوں
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل اُن لوگوں کے لیے اِطمینان، مضبُوطی، اور خُوشی کا وعدہ کرتی ہے جو خُدا کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں اور مسِیح کی کلِیسیا میں بپتِسما پاتے ہیں۔
آدم زوال پذیر ہُوا تاکہ اِنسان ہوں، اور اِنسان ہیں تاکہ شادمانی پائیں
لیکن جب زندگی اتنی کش مکش سے بھری ہو تو ہمارا مقصد خُوشی پانا کیسے ہو سکتا ہے؟ جواب یِسُوع مسِیح ہے۔
یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے، ہم اپنے غموں میں تسلی پا سکتے ہیں اور مُشکلات میں سے تقویت پا سکتے ہیں۔ اِس زمین پر بُہت سی خُوبصورت چیزوں سے لُطف اندوز ہونے کے لیے ہم شُکر گُزار ہو سکتے ہیں۔ ہم بائبل میں سِکھائے گئے اُصُولوں پر عمل پیرا ہو کر جن سے ہم محبّت کرتے ہیں اُن کے ساتھ تعلُقات کو بہتر بنا سکتے ہیں: رحم، خدمت، مُعافی، اور محبّت۔
ایک نجات دہندہ فراہم کر کے، خُدا نے اپنے سب بچّوں کے لیے خُوشی پانے کا راستا بنایا۔
زندگی سیکھنے اور بڑھنے کا وقت ہے
جب آپ مُشکل وقت سے گُزرتے ہیں تو یاد رکھنا مددگار ہو سکتا ہے کہ خُدا کا منصُوبہ آپ کی فانی زندگی سے آگے بڑھتا ہے۔ جب آپ اپنی پُوری کوشِش سے اُس کی پیروی کرتے ہیں تو آپ کے ہر تجربے کو یِسُوع مسِیح کے وسیلہ سے ایک دِن درُست کر دیا جائے گا۔ بائبل وعدہ کرتی ہے کہ ”خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا؛ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا، نہ آہ و نالہ نہ دَرد“ (مکاشفہ 4:21)۔
زندگی میں درد ناک تجربات شامل ہیں کیوں کہ خُدا کے منصُوبے میں، ہمیں درپیش مُشکلات ہمارے فائدے اور ترقی کے لیے ہو سکتی ہیں۔ یہ جدوجہد ہمیں درج ذیل خصوصیات حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے:
- قوت۔ جیسے جِسمانی ورزش ہمیں جِسمانی طور پر مضبُوط کرتی ہے، ویسے ہی زندگی کی ہر مزاحمت ہمیں رُوحانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبُوط کرتی ہے۔ یہ قوت ہمیں زندگی کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
- ذہنی ہم آہنگی۔ جب آپ چنوتیوں سے گزرتے ہیں، تو آپ کی ذہنی ہم آہنگی بڑھتی ہے۔ اور جب آپ دُوسروں کی ایسے ہی حالات میں مدد کرنے کے لیے اپنے تجربے کا اِستعمال کرتے ہیں، تو آپ زمین پر خُدا کے کام میں مدد کرتے ہیں۔
- صبر۔ جب اتنا کُچھ ہمارے قابو سے باہر ہو، بشمُول دُوسروں کے اعمال، تو ہم ”خداوند کی آس رکھ“ سکتے ہیں (زبور 27:14)۔ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ جو کُچھ بھی ہم ناحق برداشت کرتے ہیں وہ بالآخر یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے درُست کِیا جائے گا۔
آپ تبدیل ہو سکتے ہیں
خُدا نے ہمیشہ سے جانا ہے کہ آپ غلطیاں کریں گے اور غم اور گُناہ پر غالب آنے کے لیے آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی۔ خُدا کے منصُوبے کے حِصّہ کے طور پر، اُس نے نجات دہندہ اور مخلصی دینے والا فراہم کِیا، یعنی یِسُوع مسِیح، تاکہ وہ آپ اور ہر اُس شخص کے لیے جو کبھی زندہ رہا ہے، دُکھ اُٹھائے اور جان دے۔ یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی بدولت، آپ مُعافی اور شفا پا سکتے ہیں۔
نجات دہندہ کی مدد سے، آپ گُناہ، کمزوریوں، بُری عادات، اور نشوں پر غالب آ سکتے ہیں جنھوں نے آپ کو پیچھے رکھا ہُوا ہے۔ آپ پہلے سے زیادہ محبّت رکھنے والے، مُعاف کرنے والے، عاجز اور صابر بن سکتے ہیں۔ جب آپ مزید مسِیح کی مانند بنتے ہیں، تو آپ کے اندر یہ خواہش بڑھتی ہے کہ آپ اُس راہ پر چلتے رہیں جو آپ کو واپس خُدا کے پاس لے جائے۔!آمین
0 تبصرے
Do leave your comment here about this post.